لندن .سید کوثر کاظمی ۔گزشتہ شب برطانیہ کی میزبانی میں ہونے والے پاک افغان مزاکرات پر جہاں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور پاکستانی سفارت خانے کے اہلکاروں نے چپ سادھے رکھی وہیں آج فارن آفس برطانیہ نے بھی ان مذاکرات پر کسی بھی قسم کی راے دینے سے صاف انکار کر دیا .
آج صبح جب نامہ نگار نے فارن آفس برطانیہ سے ان مذاکرات پر ان کا موقف لینے کے لیے رابطہ کیا تو فارن آفس نے کسی بھی قسم کی رائے سے معذرت کر لی .














