عراق اور ایران کے سرحدی علاقوں میں زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 7.4 ریکارڈ

0
178

ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

عراق سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ایران اور عراق میں 67 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

میڈیار پورٹس کے مطابق ایران میں اب تک 61 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ عراق کردستان ریجن میں 6 جان کی بازی ہار گئے۔

اسی زلزلے کے جھٹکے ترکی متحدہ عرب امارات اور کویت میں بھی محسوس کیئے گئے ہیں۔ کویت میں ذرائع نے بتایا ہے کہ کئی کئی مزلہ عمارتیں زلزلے سے لرزنے لگیں اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے اور بہت سے لوگ بلند عمارتوں سے نکل کر باہر کھلی جگہوں پر آ گئے

امریکی زلزلہ پیما مرکز یونائیٹڈ اسٹیٹس جیالوجیکل سروے ( یو ایس جی ایس) کے مطابق اتوار کی رات ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے ہیں، زلزلے کا مرکز عراق کے شہر ہلبجاہ کے قریب 33 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلہ اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ اسے عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی محسوس کیا گیا۔

زلزلے کا مرکز عراق کے شہر ہلبجاہ کے قریب 33 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ فوٹو: فائلعراق اور ایران سرحد پر 7.4 شدت کا زلزلہ رونما ہونے سے خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ فوٹو: فائل
بغداد: ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز یونائیٹڈ اسٹیٹس جیالوجیکل سروے ( یو ایس جی ایس) کے مطابق اتوار کی رات ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے ہیں، زلزلے کا مرکز عراق کے شہر ہلبجاہ کے قریب 33 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلہ اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ اسے عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی محسوس کیا گیا۔

زلزلے کے جھٹکے عراقی شہر اربیل میں بھی محسوس کیے گئے جہاں ایک رہائشی محمد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی عمارت بہت تیزی سے ہلی اور اس کے بعد وہ 19 منزلہ مکان سے نیچے اتر آئے ہیں۔ انہوں نے اپنی بلڈنگ کی تصویر بھی ٹویٹ کی ہے۔

دوسری جانب ایران کے سرکاری ٹی وی نے بھی زلزلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عراق کی سرحد سے متصل کئی صوبوں میں زلزلہ آیا ہے جس کے باعث 8 دیہات تباہ ہوگئے ہیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ، متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی امداد کے لیے ریسکیو ٹیموں کو بھجوادیا گیا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق زلزلے سے کچے گارے کے بنے ہوئے مکانات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ یوایس جی ایس نے اس زلزلے کی تباہی کے لحاظ سے اورنج الرٹ جاری کیا ہے جو نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

شاہین اشرف علی۔ بیورو چیف عالمی اخبار۔کویت

SHARE

LEAVE A REPLY