لندن۔ سید کوثر کاظمی .ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ بل پر دستخط کر دیے جسکے ساتھ ہی وزیر اعظم برطانیہ ٹریسا مے کو حق حاصل ھو گیا کے وہ برطانیہ کو یوروپی یونین سے علحدہ کر سکیں۔
ملکہ برطانیہ کے بل پر دستخط اور مارچ کے آخر میں وزیر اعظم برطانیہ کی جانب سے آرٹیکل 50 لاگو کرتے ہی پچھلے سال ہونے والے تاریخی ریفرنڈم پر باقاعدہ عمل درآمد شروع ھو جائے گا
ملکہ الزبتھ دوئم نے پارلیمنٹ کے منظور کردہ اس بل کی باضابطہ توثیق کی جس کے تحت وزیراعظم تھریسا مے کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ یوپی یونین کے لزبن معاہدے کے آرٹیکل 50 کو استعمال کرتے ہوئے برطانیہ کی علیحدگی کا عمل شروع کرسکیں۔
برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ وہ مارچ کے آخر تک یورپین کونسل کو خط بھیجیں گی جس میں اسے برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس جون میں برطانیہ میں یورپی یونین میں رہنے کا علیحدہ ہونے کے حوالے سے ریفرنڈم کا انعقاد کرایا گیا تھا جس میں عوام کی اکثریت نے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیے تھے۔
برطانوی پارلیمنٹ نے گزشتہ دنوں ایک بل کی منظوری دی تھی جس میں وزیراعظم تھریسا مے کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ آرٹیکل 50 کو استعمال کرتے ہوئے برطانیہ کی یورپی بلاک سے علیحدگی کا عمل شروع کرسکیں۔
اب برطانوی وزیراعظم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ ملکہ الزبتھ دوئم کے سامنے بل کا مسودہ پیش کیا گیا اور انہوں نے اس پر ‘شاہی مہر’ لگادی ہے۔













