ملک بھر میں آج سے مردم شماری کا آغاز

0
222

ملک بھر میں خانہ شماری کے بعد مردم شماری کا عمل اٹھارہ مارچ ہفتے کے روز سے شروع ہو رہا ہے۔ مردم شماری کے عملے کو کسی گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔ معذوروں اور خواجہ سراؤں کا بھی اندراج ہو گا۔

خانہ شماری کے بعد ہفتے کے روز سے ملک بھر میں چھٹی مردم شماری کا آغاز ہو گا۔ معذوروں اور خواجہ سراؤں کا بھی اندراج ہو گا۔ اہلخانہ کی فراہم کردہ معلومات حتمی تصور ہوں گی۔ چیف شماریات آصف باجوہ نے بھی عوام کو خبردار کیا ہے کہ عوام عملے کی تسلی کر کے معلومات دیں، عملے کو پنسل استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں تاکہ معلومات مٹائی نہ جا سکیں۔

چیف کمشنر شماریات نے کہا کہ مردم شماری میں معذوروں اور خواجہ سراؤں کے اندراج کے لئے چار خانے شامل کئے جائیں گے۔ چیف شماریات نے واضح کیا کہ تمام اضلاع سے سیل ریکارڈ شماریات ہیڈ آفس جمع ہو گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY