انتہا پسند ہندو بھارت میں صحافیوں کو بھی پیشہ ورانہ فرائض سے روکنے لگے
منی پور میں فسادات کا سلسلہ جاری ہے، میتی برادری کے3 افراد ہلاک ہوگئے ، جب کہ متعددگھروں کو آگ لگادیگئی
بھارت میں انتہا پسند ہندو صحافیوں کو بھی پیشہ ورانہ فرائض سے روکنے لگے۔
ہریانہ فسادات کی کوریج کے دوران ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے کارندوں نے صحافی کو کام کرنے سے روک دیا، اس کے علاوہ دھمکیاں دیں اور مذہب بھی پوچھتے رہے۔
بجرنگ دل کے کارندوں نے کیمرامین کو زبر دستی کیمرا بند کرکے جانے کے لیے ہرا ساں کیا گیا، اس اقدام کی صحافیوں کی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔











