سید کو ثر کا ظمی ۔ برطانیہ کے شہر نیو فیری میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں پندرہ افراد زخمی ہوگئے ۔۔ دھماکا مارکیٹ میں موجود فرنیچر کی دکان میں ہوا ، جس کے نتیجے میں عمارت مکمل تباہ ہوگئی جبکہ اس سے ملحقہ عمارتوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا ۔۔
واقعے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق جس مقام پر دھماکا ہوا اس کے قریب آکسیجن سلنڈر اتارے جارہے تھے ۔۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کھڑکیاں توٹ گئیں ، زیادہ تر افراد شیشے کی کرچیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔۔













