پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سریز کا پہلا میچ آج بارباڈوس میں کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی کی موجودہ عالمی چیمپئن ہے تاہم اسے گزشتہ سال پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین صفر سے مات دی تھی۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر امید ہیں کی وہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز سے قبل 7 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں پاکستان نے 5 میں فتح حاصل کی جبکہ 2 میں اسے شکست کا سامنا ہوا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY