ایران کے لیے جاسوسی کرنے پر جرمنی میں پاکستانی کو سوا چار سال کی سزائے قید

0
306

جرمنی میں ایک پاکستانی شہری کو ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں سوا چار سال کی سزائے قید کا حکم سنا دیا گیا ہے۔ ملزم کو یہ سزا برلن کی ایک اعلیٰ عدالت نے پیر کے روز سنائی۔

ایک عدالتی ترجمان کے مطابق اکتیس سالہ سید مصطفیٰ حیدر نقوی ایرانی محافظین انقلاب کی قدس فورس کے مبینہ حملوں کے لیے جرمنی میں مختلف اہداف کی تلاش میں تھا۔ خاتون ترجمان کے بقول جولائی 2016ء میں گرفتار کیے گئے نقوی نے اس مقدمے میں ’خوف کی وجہ سے‘ کوئی بھی بیان دینے سے انکار کر دیا تھا۔

کراچی میں پیدا ہونے والا یہ پاکستانی 2012ء میں ایک طالب علم کے طور پر جرمنی آیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY