وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے خطاب کے ردعمل میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور ان کے بھائی جن میگا پراجیکٹس کا شور مچا رہے ہیں، وہ تمام منصوبے میگا کرپشن کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ تکنیکی کرپشن کا دوسرا نام ہے، اس کے وزیر جو کل تک سائیکل سوار تھے، آج ارب پتی بن چکے ہیں، یہ سارا پیسہ کرپشن سے آ رہا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل پانامہ کیس ہے لیکن ظلم کی بات ہے کہ شریف فیملی یہ غبن اس وقت کر رہی تھی جب 90ء کی دہائی میں محترمہ بینظیر بھٹو جیسی شفاف شخصیت پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی مسلم لیگ ن کرپشن کا راگ الاپ رہی ہے، مگر نجانے کتنے کھرب روپے بیرون ملک منتقل کر رہی ہے، آج کے غبن اگلے سالوں میں عوام کے سامنے آئیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY