سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلہ کے بعد اپنی حکمت عملی کا واضح اعلان کریں گے جبکہآئندہ الیکشن سے پہلے پنجاب میں بڑے بڑے برج الٹادیں گے۔
بلاول ہاؤس لاہور سے جاری بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ کی جانب دیکھنے والے پنجاب میں آئندہ الیکشن میں اپنی حکومت بنانے کی غلط فہمی اپنے دماغ سے نکال دیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں واضح اکثریت حاصل کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مزدور، وکیل، اور خواتین تنظیمیں دوہزار اٹھارہ کے انتخابات کی تیاری شروع کردیں۔
سابق صدر آصف علی زرادری نے واضح کیا کہ اس بار حکمرانوں کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے












