روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کی زیر زمین ٹرین میں دھماکے سے 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق روسی نیوز ایجنسی ’طاس‘ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ کی میٹرو ٹرین میں ہونے والے دھماکے میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔
دھماکے کے بعد سینایا پلوشاڈ میٹرو اسٹیشن پر متعدد ایمبولینسز پہنچ گئیں۔
روس کے ایک قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ کے سنایا اسکوائر میٹرو اسٹیشن پر دھماکہ ہوا ہے۔
دھماکے کے بعد فوری طور پر 3 میٹرو اسٹیشنز کو بھی بند کردیا گیا ہے۔













