آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس سے قبل آئل کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن کی3 روزہ ہڑتال کے سبب کراچی کے 20 فیصد پمپس پر پیٹرول ختم ہوگیا تھا جس کی وجہ سے پیٹرول دینے والے پمپس پر عوام کا رش لگ گیا۔
عوام نے پٹرول کی قلت سے خوفزدہ ہو کر زخیرہ کرنے کے لیے بوتلوں اور کینز میں پیٹرول خریدکر جمع کرنا شروع کردیا تھا۔
آئل ٹینکرز ٹرانسپورٹرز کی خدمات پر سیلز ٹیکس کے حوالے سے آئل ٹینکرز مالکان اور حکومت میں اختلافات پہلے بھی ہڑتال کا سبب بنے تھے لیکن معاملہ 2 سال میں بھی حل نہ ہو سکا تھا












