آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 38 ویں میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا نے پہلےکھیلتے ہوئے بنگلادیش 279 رن بنائے، سری لنکا کی ٹیم 50 ویں اوور کی تیسری گیند پر 279 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے چراتھ اسالنکا نے 108 رن کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ سدیرا سمارا وکراما 41 اور نسانکا 41 رن بنا کر نمایاں رہے۔ ڈی سلوا نے 34 اور مہیش تھیکشانا نے 22 رن کی اننگ کھیلی۔












