جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے مشتبہ میزائل داغا گیاہے اورشمالی کوریا کا میزائل بحیرہ جاپان میں گراہے۔
یہ میزائل ٹیسٹ ایسے وقت کیا گیا ہے جب جمعرات کے روز چین کے صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہونے والی ہے۔
ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد چینی اور امریکی صدور کے درمیان یہ پہلی براہ راست ملاقات ہے، اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہو چکی ہے۔
وائٹ ہائوس کے سینئر اہلکار کا کہناہے کہ ملاقات میں سب سے اہم شمالی کوریا کا مسئلہ ہوگا۔ امریکا کا جنوبی کوریا میں ایٹمی میزائل نظام کی تنصیب کے منصوبے میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں












