ترکی میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا انتباہ

0
816

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے ترکی میں نئے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف خبردار کیا ہے۔

ان دونوں ممالک کے حکام نے بتایا کہ ترکی میں پہلی عالمی جنگ کی یاد میں منائے جانے والے ایک دن کے موقع پر شدت پسند کارروائی کر سکتے ہیں۔ ترکی کے جزیرے گیلی پولی پر پچیس اپریل سن 1915 کو اس وقت جنگ شروع ہوئی تھی، جب پہلی عالمی جنگ کے دوران وہاں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی فوجی پہلی بار اترے تھے۔

اسی تناظر میں اس مہینے گیلی پولی میں ایک بڑی یادگاری تقریب منعقد ہو رہی ہے، جس میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے فوجی اور شہری بھی شرکت کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY