سعودی عرب میں انسداد دہشت گردی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ماہ کے دوران ستتر مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے گزشتہ ماہ کے دوران میں دہشت گردی میں ملوث مقامی باشندوں سمیت مجموعی طور پر ستتر افراد کو حراست میں لیا

گرفتار افراد میں ایک کی شہریت کی شناخت نہیں ہوسکی تریپن کا تعلق سعودی عرب ہی سے ہے سولہ کا تعلق ترکی سے ہے اس کےعلاوہ دو شامی شہری جب کہ بنگلہ دیش، مصر، بھارت، نائجیریا، نیپال اور کویت سے تعلق رکھنے والا ایک ایک شخص شامل ہے

SHARE

LEAVE A REPLY