افغانستان کے صوبے قندوز میں غیر ملکی فوج کے ڈرون حملے میں شیڈو گورنر سمیت طالبان کے 12 دہشت گرد مارے گئے۔
افغان حکام کے مطابق غیر ملکی فوج نے ڈرون کے ذریعے ایک کمپاؤنڈ میں موجود طالبان کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔
حکام نے دعویٰ کیا کہ کارروائی گزشتہ دوپہر کی گئی ،جس میں شیڈو گورنر سمیت طالبان کے 12 دہشت گردہلاک ہوگئے۔
طالبان کی جانب سے اس فضائی کارروائی پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے












