دہشت گردوں کے خلاف قابل اعتماد کارروائی نہ کرنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری کہتے ہیں پاکستان پر الزام تراشی سے افغانستان میں ناکامیوں پر پردہ ڈالنا اپنے آپ کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے ۔ حقانی نیٹ ورک افغان طالبان کا حصہ ہے اور ان کے زیادہ تر لوگ افغانستان میں ہیں ۔
اپنے ایک انٹرویو میں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کہا کہ پاکستان پر الزام تراشی سے افغانستان میں ناکامیوں پر پردہ ڈالنا اپنے آپ کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جو کامیابیاں حاصل کی ہیں اس کے تجربات سے سیکھا جائے۔
انھوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک افغان طالبان کا حصہ ہے اور ان کے زیادہ تر لوگ افغانستان میں ہیں اور پاکستان اس عزم پر بدستور قائم ہے کہ وہ اپنی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے گا۔
انھوں نے مزید کہاکہ پاکستان نے افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے لوگوں کو واضح پیغام پہنچا دیا تھا کہ وہ اگر پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں تو پرامن رہیں بصورت دیگر یہاں سے نکل جائیں












