Published on: 20 Feb 2019
امریکا کے مشہور ماہر ماحولیات اور کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر و محقق ویلس اسمتھ بروئکر ستاسی برس کی عمر میں انیس فروری کی رات رحلت پا گئے ہیں۔
بروئکر نے سب سے پہلے سن 1975 میں ماحولیاتی تبدیلی کے ایک مضمون میں ’گلوبل وارمنگ‘ کی اصلاح کا استعمال کیا تھا۔ ماہرین ماحولیات کا اتفاق ہے کہ رحلت پانے والے امریکی سائنسدان نے تنہا ہی ’گلوبل وارمنگ‘ کے بارے میں دنیا کی رہنمائی کی اور ان ہی کاوشوں کی وجہ سے اس وقت اس بارے میں آگہی عام ہوئی ہے۔













