پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھیوں کو اٹھائے جانے پر پیپلزپارٹی کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چوہدری نثار دھمکیاں عرصے سے دے رہے تھے ، عمل بھی کر دکھایا ، یہ کیسے ممکن ہےکہ لوگوں کو اٹھایا جائے اور سندھ کے عوام اور پیپلزپارٹی خاموش رہے، خود کو فرشتہ قرار دینے والوں کو پاناما کی شکل میں طمانچہ پڑا ہے۔
مولا بخش چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اٹھانے کی پالیسی درست نہیں، اس سےافراتفری پیداہورہی ہے، پہلے ایک پارٹی کونشانہ بنایاگیااب پیپلزپارٹی کونشانہ بنایاجارہاہے، اس انتقام کوقبول نہیں کرینگے، اگرکسی کا بھی جرم ہے توعدالتوں میں پیش کریں۔
انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ وہ چاہتی کیا ہے، پارلیمنٹ سےقانون منظورہوچکا ہے کہ اب گرفتارافرادکوعدالتوں میں پیش کرناہوگا۔
مولا بخش چنڈیو نے کہا کہ پانی سےمتعلق صورتحال اچھی نہیں ہے، سندھ کے عوام میں بےچینی ہے، وفاقی وزیر جھوٹ بولتے ہیں کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہے، سندھ میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہے، عوام کومشکل میں ڈالیں گےتووہ باہرنکلیں گے











