پاک سرزمین اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام ہوگیا ہے،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ پی ایس پی کا دھرنا ختم کرانے میں ناکام ہوگئے۔

کراچی پریس کلب کے باہر پی ایس پی کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا ۔پی ایس پی رہنمائوں سے ملاقات میں ناصر شاہ نےمطالبات پر اعلیٰ قیادت سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پی ایس پی کے مطالبات درست ہیں ،اس حوالے سے پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے۔

پی ایس پی رہنما صغیر احمد نے کہا کہ جب تک مسائل حل ہونا شروع نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا

SHARE

LEAVE A REPLY