افغان سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں نے 149 مسافروں کو رہا کر دیا ہے۔ ان مسافروں کو پیر کی صبح شمالی صوبے قندوز کے ایک ضلع خان آباد کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق طالبان نے اکیس افراد کو رہا نہیں کیا۔ تخار اور بدخشاں سے تعلق رکھنے والے یہ مسافر تین بسوں میں سوار تھے اور عیدالاضحیٰ منانے کے لیے اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔ یہ تینوں بسیں افغان دارالحکومت کابل جا رہی تھیں

SHARE

LEAVE A REPLY