کینیڈا نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے دو شہریوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ کینیڈا کے وزارت خارجہ نے چین پر خود سری کا الزام عائد کیا ہے۔

گزشتہ ماہ چین نے ان دونوں کینیڈین شہریوں کو بغیر کوئی وجہ بتائے گرفتار کر لیا تھا۔ اب ان پر ریاستی راز چرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ان دونوں کینیڈین شہریوں کو کینیڈا میں چینی ہوواے کمپنی کی اعلیٰ اہلکار کو گرفتار کرنے کے بدلے میں پکڑا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY