نواز شریف لندن سے سعودی عرب روانہ، دو روز بعد پاکستان پہنچیں گے۔

0
1126

نواز شریف کے پاکستان پہنچنے کا شیڈول تبدیل ، مسلم لیگ ن کے صد ر لندن سے سعودی عرب روانہ ہو گئے ۔ والدہ کے ساتھ عمرہ ادا کریں گے اور سعودی عرب میں دو روز قیام کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ نواز شریف سعودی عرب میں اپنی والدہ سے ملنے کے بعد انھیں جدہ سے مکہ عمراہ ادائیگی کیلئے لائیں گے۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ دورہ سعودی عرب کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم کے شیڈول میں اتوار کے روز یہ تبدیلی کی گئی ہے ، اس سے قبل نواز شریف کا 24 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچنا طے تھا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY