جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ لندن حکومت کے ساتھ بریگزٹ مذاکرات میں اس امر کو سامنے رکھا جائے گا کہ برطانیہ کے یورپی یونین کے اخراج کے بعد بھی فریقین ساتھی ہی رہیں گے۔

میرکل نے بروز بدھ نیورمبرگ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ فی الحال یورپی رہنماؤں کو ایسے امور پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے، جن سے یورپی یونین مضبوط ہو۔ میرکل کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے گزشتہ ہفتے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر بریگزٹ پر اتفاق رائے نہ ہوا تو برطانیہ کسی معاہدے کے بغیر ہی یورپی یونین سے الگ ہو جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY