مسلم لیگ ق نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ان کے عہدے سے ہٹانے پر پی ٹی آئی سے اتحاد ختم کرنے کی دھمکی دے دی۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے ’جیو نیوز ‘کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تو ان کی جماعت تحریک انصاف سے اتحاد پر نظر ثانی کر سکتی ہے۔












