پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامان ہے خاص طور پر آپریشن کے منتظر مریضوں کیلئے مناسب انتظامات موجود نہیں۔

غازی میڈیکل کالجز ٹیچنگ ہسپتال میں لوڈشیڈنگ اور خراب جرنیٹرز کے باعث دو مریضوں کے آپریشن موبائل فون کی لائٹ میں کیے گئے۔

اس صورت حال پر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ آپریشن کے منتظر مریضوں کی سہولت کیلئے آپریشن تھیٹرز میں علیحدہ سے بجلی کا کنکشن فراہم کیا جانا چاہیے۔

میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر عتیق الرحمٰن چشتی نے تصدیق کی کہ دو مریضوں کے آپریشن موبائل فون کی لائٹ میں کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو متعلقہ کمشنر کے علم میں لایا گیا ہے اور ڈپٹی کمشنر کو آپریشن تھیٹر کیلئے جنریٹر کی فراہمی کی درخواست کی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY