انسان کے درد کا مداوا صرف انسان , فائزہ عباس

0
1122

انسان کے درد کا مداوا صرف انسان کر سکتے ہیں ۔ ۔ ۔اور ویران ۔ ۔ ۔قلب اور ۔ ۔ روحیں آباد نہیں ہو سکتیں ۔ ۔ اور آباد قلبوں کو شفا اور صحت مخلص رشتوں ہی سے ہے۔ ۔ ۔
اور بے لوث رشتے ہی ۔ ۔ ۔زندگی کو زندگی کے اصل رنگوں سے متعارف کرواتے ہیں۔ ۔ ۔
بات جینے کی نہیں ہوتی جی تو سب ہی لیتے ہیں اور عام طور پر زندگی جینے کا عمومی سطحی میعار اور انداز بھی ہمارے یہاں یہی یے مگر ۔ ۔ ۔جب رب نے انسانوں کو انسان بننے کو بھیجا ہے اور محبت اسکی حکمت عملی اخلاقیات اسکا پیکر بنایا ہے تو ہم کیوں اس سے دور ہیں صرف چند لمحوں کی آسائشوں۔ ۔ ۔لذتوں ۔ ۔ ۔اور خود غرضی ون کے واسطے۔ ۔ ۔جن سے وقتی طور پر لطف اندوز تو ہوا جا سکتا ہے پر اسکے اثرات اس زندگی کو بھی آلودہ اور بے رنگ کر دیتے ہیں اور اگلی زندگی کے اصلی سفر میں آلودگی سے بھرپور زندگی کے عکس کیساتھ سفر کرنا کیا عقلمندی یو فی۔ ۔ ۔؟
کیا یہ درست روش ہوگی۔ ۔ ۔؟
کیا یہ زندگی زندگی دے بھرپور بنا پانا اتنا ہی ناممکن ہے۔ ۔ ۔آخر کیوں۔ ۔ ۔؟

وہ دنیا جسے دینا فلانا کچھ نہیں ہوتا انسان کو مگر بہت اہ۔ ہو جاتی ہے بنا کسی مقصد کے۔ ۔ بنا کسی وجہ کے۔ ۔ بس یہ دنیا ایسے کیے گی۔ ۔ ۔اور اس دنیا نے یہ کہہ دینا ہے نے ہماری زندگیوں کو ان تباہ کن روشوں کا عادی بنا رکھا ہے کہ ہم انسان سب سے بے قدر اور بے حس سے بنتے جا رہے ہیں۔ ۔ یا شاید مادیت اور دکھاوے کی جنگ کو جیتنے کی اندھا دھند کوشش نے ہم سے ہمارا حق اور اختیار چھین کر دنیا کے ہاتھوں میں تھما دیا ہے اور یہ دنیا جو خود غلاظتوں۔ ۔ اور تعصبات کی لپیٹ میں ہے ہیں بھی ایک ایسی پھسلن زدہ راہ کا مسافر بنا دیتی ہے جہاں پر سے واپسی ممکن نہیں بس پھسلتے جانا ۔ ۔ گرتے جانا۔ ۔ اور خود کو گندگی سے بھرتے جانا ہی باقی بچتا ہے۔ ۔

عام انسانوں کے عام میعار زندگی روایت پسندی اور ریا کاری ہے جہاں انسانوں کو استعمال کیا جاتا ہٹا پنی ضرورتوں کے تحت۔ ۔ ۔یا جہاں جس رول میاں جو بھی فریق جائے ۔ ۔ اسکا استعمال کرو اور آگے بڑھ جاو ۔ ۔ ۔ہم سب انسان مشین میں لگے پرزوں کیطرح اپنا اپنا فرض نبھانے پر مقرر ہیں ۔ ۔برائی فرض نبھانے میں نہیں ۔ ۔ نہ ہی اس میں کچھ برا ہے ۔ ۔ مگر بڑا توقع غرض بن کر دوسروں کی توہین اور اہانت کرنا ہے ۔ ۔ ۔ حالانکہ مشین میں ہر پرزہ ہی لازم و ملزوم ہے بظاہر چاہے اسکی حیثیت کسقدر ہی معمولی کیوں نہ ہو اہم تو ہر پرزہ ہی ہوتا ہے ۔ ۔ مگر جب ایک حصہ دوسرے حصے کو استعمال تو کرے مگر اسکی اہمییت کو نہ سمجھے اور بے قدری کرے تو انسان تھک جاتے ہیں مشینیں تو شاید چلتی رہتی ہیں ۔ ۔ ۔اور پھر انسان بھی ایک مشینی سی چیز بن جاتے ہیں فرائض بجا لانے والی مشین مگر جزبوں اور احساس سے رفتہ رفتہ جدا ہونے لگتے ہیں اور بظاہر ایک ہری بھری زندگی ہوتی ہے لیکن کوئی اس کی خالی کیفیت اور حقیقت ۔ ۔ کو نہ سمجھ پایا نہ ہی جان پایا۔ ۔ ۔ اور عام میعار زندگی میں یہی سب کار فرما ہوتا ہے کیوں کہ انسانوں کو تو غرض پوری کرنے سے غرض ہوتی ہے۔ ۔ ۔ضرورت کا ضرورت سے رشتہ ہوتا ہے۔ ۔ ۔ جزبوں کا رشتہ جزبوں شے اورآسانیاں کا احساس سے بن پائے اسکی نوبت اول تو آتی ہی نہیں اورغلطئ سے کہیں آبھی جائے تو اسکو قائم رہنے ہی نہیں دیا جاتا۔ ۔ ۔

اور یہی وہ مقام ہوتا ہے جہاں سے انسان کے مشین بننے کا عمل۔ ۔ ۔بے حسی۔ ۔ ۔کا عمل ۔ ۔ شروع ہوتا ہے جہاں بے حسی جنم دونوں اطراف میں لینے لگتی ہے ایک طرف ظلم کرنے والا ہوتا ہے۔ ۔ ۔ ۔اور دوسری جانب سہنے والا۔ ۔کرنے والا کر کے بھی انسان رہتا ہے اور سہنے والا سہ کر انسان رہ پائے تو بہت اچنبھے کی بات ہوگی۔ ۔ ۔مگر عمومی زندگیوں میں کچھ ایسے ہی حالات کار فر۔اور رہتے ہیں۔ ۔ ۔

فائدوں اور لیں دین کی دنیا میں۔ ۔ ۔
رشتے نہیں فائدے کار فرما رہتے ہیں۔ ۔ ۔
اور انسان احساس اور محبت کے طلبگار ہیں ۔ ۔ ۔
کسقدر تضاد ہے ہماری فکروں۔ ۔ ۔
سوچوں اورعملوں میں جہاں۔ ۔
انسان کاروبار کرتے ہیں اور
انسان ہی کاروبار رہتے ہیں ۔ ۔ ۔
عجب زندگانی ہے یہ جہاں انسان قتل کر کے بھی صاحب کردار رہتے ہیں۔ ۔ ۔

فائزہ عباس

SHARE

LEAVE A REPLY