نواز شریف کی سفر لاہور ریلی کا آخری اور چوتھا روز۔گوجرانوالہ سے روانگی

0
43

نواز شریف کا اسلام آباد سے لاہور کا سفر زوروشور سے جاری ہے۔ سفر کا آج چوتھا روز ہے اور قافلہ گوجرانوالہ سے لاہور کی جانب روانہ ہو گیا ہے

نوا ز شریف کل رات سے پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں قیام پذیر رہے جبکہ وہ صبح 11 بجے گوجرانوالہ کے چندہ قلعہ بائی پاس سے لاہور کے لیے روانہ ہونے تھے لیکن اسمیں ایک گھنٹے سے زیادہ کی تاخیر ہوئی

نواز شریف کی نااہلی پرگوجرانوالہ کے پہلوان نے زنجیروں میں جکڑ کر احتجاج کیاجبکہ نواز شریف کے ساتھ سیلفی کے لیے ایک متوالے نے انوکھی درخواست بھی کی ہے۔

گوجرانوالہ پہنچنے پر ان کی مہمان نوازی وفاقی وزیرخرم دستگیرکے بہنوئی کی حویلی میں کی گئی۔ ڈنر میں سادہ کھانے کے ساتھ ساتھ پرتکلف اور خصوصی ڈشوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔کھانے میں دال گوشت،آلو گوشت،پائے، مٹن قورمہ ، دیسی مرغی کا سالن، باربی کیو اور ہاں گوجرانوالہ کے مشہور روایتی چڑے بھی دسترخواں سے زینت بنے ۔

اس دوران کارکنوں نے اپنے لیڈر کا پرجوش استقبال کیاجبکہ ماروی میمن گاڑی کی چھت پر چڑھ کر کارکنوں کا جوش بڑھاتی اور نعرے لگواتی رہیں۔ریلی کے دوران نواز شریف کی ناہلی کے خلاف احتجاج کرنےایک ن لیگی زنجیریں پہن کر پہنچ گیا۔

جہلم سے گوجرانوالہ کے دوران کا سفر بھی دیدنی تھا۔بھنگڑے، نعرے جوش و ولولہ کے ساتھ قافلہ تمام رنگوں سے لبریز تھا۔اپنے قائد کی سلامتی کے لیے کئی کارکنان نے راستے میں بکروں اور اونٹوں کی قربانی بھی دی ۔

گجرات میں میاں نواز شریف نے نماز جمعہ ادا کی جس کےبعد قافلہ دوبارہ منزل کی جانب گامزن ہوگیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY