بھارتی ریاست ہریانہ میں فسادات کے باعث ضلع نوح میں صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع نوح میں سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر پابندی میں 5 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔

بھارت میں شہید ہونے والے نائب امام کی دعا مانگنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

رپورٹس کے مطابق ضلع نوح میں پیر کے فسادات میں 6 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ میں مذہبی جلوس کی رسومات کے دوران دو انتہا پسند ہندو گروہ آپس میں لڑ پڑے تھے اور مسلم اکثریتی علاقے میں پیش آئے اس واقعے کا ملبہ مسلمانوں پر ڈال دیا گیا تھا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کوآگ لگانے کے بعد امام مسجد کو شہید کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوانتہا پسند ہجوم نے ریاست ہریانہ کے شہرگروگرام کی مسجد پرآدھی رات کو دھاوابول دیا۔ بلوائیوں نے مسجد میں توڑپھوڑ کی اورمسجد کو آگ لگا دی۔

ہندوانتہا پسندوں نے مسجد کو بچانے کی کوشش کرنے والےامام مسجد سمیت دوافراد پرفائرنگ کردی جس کے نتیجےمیں امام مسجد شہید ہوگئے۔

گروگرام کےمختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔امام مسجد کو شہید کرنے والے کسی شخص کو گرفتارنہیں کیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY