مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی گارڈن کیمپس میں طلباء کےمابین تصادم ہوا ہے، تشدد سے ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

تشدد سےجاں بحق ہونےوالے طالب علم کی شناخت مشعال کے نام سے ہوئی ہے،جو عبدالولی خان یونیورسٹی میں شعبہ ابلاغ عامہ کا طالب علم تھا۔

یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی، فائرنگ اورتوڑ پھوڑ کے نتیجے میں 5طالب علم زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طلباء کی ہنگامہ آرائی کے بعد یونیورسٹی کیمپس کو غیرمعینہ مدت تک کے لیے بند کر دیا گیا ہے

اس خبر کا ایک یہ رخ بھی سوشل میڈیا میں آ رہا ہے

wali khan uni student killed

SHARE

LEAVE A REPLY