بارسلونا :دہشتگردوں نے وین راہگیروں پر چڑھادی، 13 ہلاک

0
125

اسپین کے شہر بارسلونا میں دہشت گردوں نے سٹی سینٹر کے نزدیک راہ گیروں پر وین چڑھا دی، واقعے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے،پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق سٹی سینٹر کے قریب ایک سفید وین لوگوں پر چڑھ دوڑی، غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق دو دہشت گرد ایک ریسٹورنٹ میں داخل ہوگئے ہیں جن پر قابو پانے کے لیے پولیس طلب کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق 2دہشت گردوں نےلاس ریمبلاس میں واقع ریسٹورنٹ میں متعدد افراد کو یرغمال بنالیا ہے۔
واقعے کے بعد سٹی سینٹر کے قریب میٹرو اور ٹرین اسٹیشن بند کردیے گئے ہیں اور لوگوں کو واقعے کی جگہ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق واقعے میں 20افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم اسپین کا واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ وین حملےسےمتعلق حکام سے رابطےمیں ہوں،زخمیوں کو طبی امداد دینا ترجیح ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY