اقوام متحدہ نے عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالب علم کے قتل پر دکھ کا اظہار کرتے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر پاکستان نیل بونے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں مضبوط قانونی ادارے ہونے کے باوجود تعلیمی ادارے میں ایسا واقعہ پیش آیا جس پر ہمیں دکھ ہے انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کو کوئی بھی برداشت نہیں کر سکتا ساتھ ہی نیل بونے نے مطالبہ کیا کہ پاکستان سنگین واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY