سولہ اپریل 1889 مشہور اداکار چارلی چیپلن برطانیہ میں پیدا ہوئے

0
118

سولہ اپریل دو ہزار گیارہ مزاحیہ اداکار ببو برال طویل علالت کے بعد لاہور کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سولہ اپریل اٹھارہ سو نواسی مشہور اداکار چارلی چیپلن برطانیہ میں پیدا ہوئے
چارلی چیپلن کو خاموش فلموں کے دور کا سب سے بڑا ہیرو مانا جاتا ہے۔ انہوں نے ایک عرصہ تک ’’لیٹل ٹریمپ‘‘ نامی کردار کو نبھایا۔ یہ کردار ایک ایسے شخص کا ہے، جس کی مونچھیں ٹوتھ برش سے مسابقت رکھتی ہیں، سر پر گول ہیٹ، ہاتھ میں بانس کی چھڑی اور اس کی پُر مزاح چال ڈھال۔ چارلی چیپلن کا پورا نام چارلس سپینسر ہے۔ وہ 16 اپریل 1889ء کو انگلینڈ کے شہر لندن میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنا آفیشل ایکٹنگ کیریئر 8 سال کی چھوٹی عمر میں ’’ٹورنگ ود دی ایٹ لنکاشائر لیڈز‘‘ نامی فلم میں حمایتی کردار ادا کر کے شروع کیا۔ اس فلم میں آٹھ لڑکوں کی ٹولی دکھائی گئی ہے، جو اس وقت کا مشہور انگریزی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور اپنے اخرجات اُٹھانے کی غرض سے سٹیج شوز میں پرفارم کرتے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سولہ اپریل انیس سو چھیانوے سابق وزیراعظم بینظیربھٹو نے کراچی ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا

SHARE

LEAVE A REPLY