سپریم کورٹ: شاہد خاقان عباسی سےوزراءکیلئےمنظور کردہ لگژری گاڑیوں کاریکارڈ طلب

0
713

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے وفاقی وزراء کے لیے منظورکردہ لگژری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت اس بات کا جائزہ لے گی کہ کس قانون کے تحت سابق وزیراعظم نے کابینہ کے وزراء کو پُرتعیش گاڑیوں کے استعمال کی اجازت دی؟

اس سلسلے میں سابق وفاقی وزیرِ قانون زاہد حامد عدالت میں پیش ہوئے اور اس معاملے پر وضاحت پیش کی۔

اس ضمن میں عدالت کے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں سابق وزیر کا کہنا تھا کہ صرف ایک کار ان کے زیرِ استعمال ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی۔

تاہم انہوں نے وزراء کے گاڑیوں کے استعمال سے متعلق پالیسی سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

اس بارے میں چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ممالک میں وزیراعظم ایک کیبن بھی کسی کے نام نہیں کرسکتے، لیکن پاکستان میں وزراء عوام کے ٹیکس سے حاصل شدہ آمدنی سے پُرتعیش گاڑیاں استعمال کرتے ہیں۔

اس ضمن میں ایک لاء افسر نے بتایا کہ بلااستحقاق وزراء کو دی جانے والی 30 لگژری گاڑیاں عدالتی احکامات پر واپس لے لی گئیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY