لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قتل کردیا گیا

0
814

لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قتل کردیا گیا۔

قذافی خاندان کے قریبی ذرائع نے سیف الاسلام قذافی کو قتل کیے جانے کی تصدیق کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق سیف الاسلام قذافی کا قتل 4 افراد نے کیا ، انہیں باغ میں گولی ماری گئی جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔

لیبیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی لانا نے ان کے مشیر عبداللہ عثمان کے حوالے سے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

سیف الاسلام کو طویل عرصے سے اپنے والد کا جانشین سمجھا جا رہا تھا۔ 2021 میں انہوں نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا، تاہم یہ انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY