کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری سے متعلق کیس میں ایک بار پھر بانی متحدہ اور فاروق ستار سمیت کئی رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

سماعت کے دوران ایم کیو ایم لندن اور پاکستان رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ تیسری بار مؤخر کردیاجبکہ 12 مئی کے سات مقدمات کی سماعت بھی 8 مئی تک ملتوی کردی۔

ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری سے متعلق کیس میں جج کی رخصت کے باعث ایم کیو ایم لندن اور پاکستان رہنماوں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ تیسری بار موخرکردیا گیا۔

ملزمان میں محفوظ یار خان، قمر منصور، ساتھی اسحاق، پروفیسر حسن ظفر، امجد اللہ اور دیگر شامل ہیں،عدالت نے ایم کیو ایم قائد،رہنما فاروق ستار،خوش بخت شجاعت،جنید لاکھانی،امین الحق کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔

دوسری طرف عدالت نے بارہ مئی 2007 کے7 مقدمات کی سماعت ہوئی،عدالت نے تفتیشی افسر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے 8 مئی کو رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔مقدمات میں 60 سے زائد ملزمان مفرور ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY