جنگ زدہ ملک شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے غوطہ میں سے زخمیوں کے انخلاء میں مشکلات حائل ہو گئی ہیں۔ اس محصور زدہ قصبے کے مشرقی حصے سے ابھی تک چند زخمیوں کو باہر نہيں لایا جا سکا ہے۔

غوطہ پر شامی باغیوں کا ابھی تک کنٹرول ہے اور اسے شام کی فوج نے سن 2013 سے اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے۔

تقریباً پانچ سو کے قریب زخمیوں کے انخلا کی ڈیل طے پا چکی ہے لیکن جمعرات اٹھائیس دسمبر کو صرف چار مریض باہر لائے جا سکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY