وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہےکہ امریکی صدر کی نئی افغان پالیسی ناکام ہوجائے گی، افغانستان میں فوجی کارروائی کی حکمت عملی کامیاب نہیں ہو گی ،اس مسئلے کا صرف سیاسی حل ہےاوریہی اصل بات ہے ۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کا پہلے دن سے یہ واضح موقف رہا ہے کہ افغانستان میں فوجی حکمت عملی کار آمد نہیں رہی اور افغان مسئلے کا سیاسی طریقے سے ہی حل نکالا جاسکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کا نتیجہ بھی ناکامی ہی ہوگا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حمایت کرتی ہے مگر اس جنگ کو پاکستان تک لانےکی اجازت نہیں دے گی ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں استحکام کےلیے پاکستان بھارت سمیت ہر ملک کے ساتھ کام کرنے کےلیے تیار ہے













