گزشتہ تین برسوں سے جنگی تباہ کاریوں کے شکار ملک یمن کے اس سال قحط کا شکار ہو جانے کا خطرہ ہے۔ کئی امدادی اداروں کی طرف سے منگل کے روز بتایا گیا کہ اگر جنگ ختم نہ ہوئی اور امدادی اشیائے خوراک کی درآمد آئندہ بھی متاثر ہوتی رہی، تو یمن اس سال قحط کی لپیٹ میں آ جائے گا۔
اسی دوران عالمی ادارہ صحت نے بھی کہا ہے کہ یمن میں اب تک خناق کی بیماری کے قریب چھ سو اسّی کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے اڑتالیس واقعات میں یہ بیماری مریضوں کی جان بھی لے چکی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق یمن میں خناق کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔












