کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کے 8 افسران اور اہل کار معطل کر دیئے گئے۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے کے معطل عملے میں 5 خواتین افسران بھی شامل ہیں، جن کے خلاف بے قاعدگیوں کے الزامات ہیں اور ان کے خلاف انکوئری کی جا رہی ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ معطل اہل کاروں پر 5 یمنی باشندوں کو پاکستانی سفری دستاویزات پر کینیڈا بھیجنے کا الزام ہے، یمنی باشندے کراچی آمد کے بعد پاکستانی سفری دستاویزات پر کینیڈا پہنچے اور سیاسی پناہ کی درخواست کردی۔

کینیڈین حکام نے تصدیق کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا تو بھانڈا پھوٹ گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY