سری لنکن ٹیم پر حملے کا منصوبہ ساز القاعدہ رہنما قاری یاسین ڈرون حملے میں ہلاک

0
224

امریکی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ انیس مارچ کو افغانستان میں القاعدہ کے رہنما قاری یاسین کو ہلاک کر دیا گیا ہے ، دوسری جانب صوبہ نازیان میں آج صبح ہوئے ڈرون حملے میں داعش کے دو کمانڈروں سمیت 22 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے افغانستان میں انیس مارچ کو ایک ڈرون حملے میں القاعدہ کا سینئر رہنما قاری یاسین ہلاک ہو گیا ہے ، پینٹاگون کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے یہ حملہ صوبہ پکتیکا میں کیا گیا ۔ حملے کے دو روز بعد سکیورٹی ذرائع اور عسکریت پسندوں کی طرف سے قاری یاسین کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ کارروائی میں تین عسکریت پسند بھی مارے گئے تھے لیکن امریکا کی طرف سے اس کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی تھی ۔

قاری یاسین پر دو ہزار آٹھ میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل اور دو ہزار نو میں لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر حملوں کا الزام تھا ۔ اس کا تعلق صوبہ بلوچستان سے تھا ۔ دوسری جانب افغانستان کے صوبے نازیان میں آج صبح سویرے ایک امریکی ڈرون حملے میں داعش کے دو کمانڈروں سمیت 22 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔ امریکی حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈرون سے داعش کے ٹھکانے پر دو میزائل داغے گئے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY