امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے کے خلاف مظاہروں اور جھڑپوں کے دوران 14 افراد گرفتار کر لئے گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے کے بیان کے سامنے آنے کے بعد نیویارک،فلاڈیلفیا ،واشنگٹن،کیلیفورنیا ،سان فرانسسکو اور شکاگو سمیت کئی ریاستوں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
واشنگٹن میں ہزاروں شہری کیپٹل ہل کے سامنے جمع ہوئے۔ انہوں نے ہاتھوں میں ٹرمپ مخالف پوسٹر اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر تحریر تھا کہ ’آپ کیا چھپا رہے ہیں؟ ۔
کیلی فورنیا میں احتجاج شدید جھڑپ کی صورتحال اختیار کر گئی جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرتے ہوئے 14 افراد کو حراست میں بھی لے لیا












