لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہر کے اغواء میں مزید بھارتی کردار سامنے آگئے۔ایئر ٹکٹ، ہوٹل بکنگ اور لمبینی ایئرپورٹ پراستقبال کرنے والے تینوں بھارتی نکلے۔
نیپال میں اغوا کئے گئے لیفٹیننٹ کرنل ر حبیب ظاہر کے اغوا کی تحقیقات نے بھارت کا گھناؤنا روپ بے نقاب کردیا۔ تفتیش کےدوران پتا چلاہے کہ لیفٹیننٹ کرنل (ر)حبیب ظاہر کیلئے ایئر ٹکٹ بھارتی شہری نے بک کرایا،ہوٹل کی بکنگ اور لمبینی ایئرپورٹ پر استقبال کرنے والا شخص بھی بھارتی شہری نکلا ۔
سفل چوہدری نامی بھارتی شہری نے کرنل (ر)حبیب ظاہر کے لیے پریشئس ٹریول اینڈ ٹورز کٹھمنڈو سے ٹکٹ خریدا، ڈولی رینچل نامی شخص نے لمبینی ایئرپورٹ پر کرنل ریٹائرڈ حبیب کا استقبال کیا جبکہ ہوٹل حیات ریجنسی میں بکنگ بھی بھارتی خاتون صابو راجورا نے کروائی۔ صابو راجورا کٹھمنڈو میں ایک کمپنی میں مارکیٹنگ منیجر کےطور پر کام کرتی ہے۔
ذرائع کے مطابق معاملے پر پاکستان اور نیپال کے درمیان تعاون جاری ہے اور کیس میں مزید پیش رفت کی امید ہے۔
کرنل حبیب نے لنکںڈن اور اقوام متحدہ میں ملازمت کے لیے اپنے کوائف ارسال کئے ہوئے تھے، اور انہیں برطانیہ سے کسی مسٹر تھامسن کی کال موصول ہوئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY