ٹرمپ کو عالمی سطح پر مبارک کے پیغامات

0
896

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں رجب طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ ’’میں اپنے دوست ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔‘‘

انہوں نے امید ظاہر کے نئے دور میں امریکہ اور ترکیہ کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔

برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ “نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخی کامیابی پر مبارک باد۔”

انہوں نے کہا کہ آنے والے برسوں میں برطانیہ اور امریکہ آزادی، جمہوریت اور دیگر امور میں مشترکہ اقدار کے دفاع کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے۔

اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخی واپسی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “آپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی امریکہ کے لیے نئی شروعات ہیں۔”

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے

وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخاب میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخابات میں دوسری بار تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کریں گے، ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ذرداری نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں جیتنے پر مبارکباد دی۔

بلاول بھٹو ذرداری نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا “ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخی فتح پر مبارک ہو، امریکا کے عوام نے ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی”۔

امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش اور اُن کی اہلیہ لارا بش نے ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ “وہ اور اُن کی اہلیہ تمام امریکی شہریوں کے ساتھ مل کر دعا گو ہیں کہ ہمارے نئے رہنما کامیاب ہوں۔”

جارج بش نے صدارتی انتخاب میں کسی اُمیدوار کی حمایت نہیں کی تھی، تاہم اُن کے نائب صدر رہنے والے ڈک چینی نے کاملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

سابق صدر بش کا کہنا تھا کہ وہ صدر بائیڈن اور کاملا ہیرس کی ملک کے لیے خدمات کو بھی سراہتے ہیں

امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش اور اُن کی اہلیہ لارا بش نے ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ “وہ اور اُن کی اہلیہ تمام امریکی شہریوں کے ساتھ مل کر دعا گو ہیں کہ ہمارے نئے رہنما کامیاب ہوں۔”

جارج بش نے صدارتی انتخاب میں کسی اُمیدوار کی حمایت نہیں کی تھی، تاہم اُن کے نائب صدر رہنے والے ڈک چینی نے کاملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

سابق صدر بش کا کہنا تھا کہ وہ صدر بائیڈن اور کاملا ہیرس کی ملک کے لیے خدمات کو بھی سراہتے ہیں

افغانستان میں طالبان حکومت نے ٹرمپ کی کامیابی پر اپنے بیان میں اُمید ظاہر کی کہ نئی امریکی انتظامیہ حقیقت پسندانہ اقدامات کرے گی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ٹھوس پیش رفت ہو۔

طالبان وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اماراتِ اسلامی اور امریکہ کے درمیان دوحہ معاہدہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں ہی ہوا تھا جس کے بعد “20 سالہ قبضے کا خاتمہ ہوا تھا۔”

بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ خطے اور دنیا میں جاری موجودہ جنگ بالخصوص غزہ اور لبنان میں جاری “ظلم و جارحیت” کے خاتمے میں تعمیری کردار ادا کریں گے۔

بھارت

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیاب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں مودی کا کہنا تھا کہ “میں اپنے دوست ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن میں تاریخی کامیابی پر مبارک باد دینا چاہتا ہوں۔”

انہوں نے ٹرمپ کی صدارت کے گزشتہ دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں امریکہ اور بھارت کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کی امید رکھتے ہیں۔

انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید کا بھی اظہار کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY