پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جمیکا میں جاری ہے۔ میچ میں پہلے دن کے خاتمے پرویسٹ انڈیز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 244رن بنا لیے ہیں۔
کپتان جیسن ہولڈر 30 اور دویندرا بشو 23 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ پاکستان کو پہلے دن کے خاتمے سے پہلے چند منٹ کے دوران2 کامیابیاں روسٹن چیز اور شین ڈاؤ رچ کی شکل میں ملی۔
ان دونوں کھلاڑیوں کو یاسر شاہ نے آئوٹ کیا۔ روسٹن چیز63 جبکہ شین ڈائورچ نے 56 رنز بنائے اور ساتھ ہی 119رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے ٹیم کی ساکھ بھی بچائی۔
اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کے 5 کھلاڑی بھی کوئی خاص رنز نہ بنا سکے تھے۔ پاکستان کے بولرز کی جانب سے عامر نے3 وکٹیں، یاسر نے 2 جبکہ وہاب اور ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے












