سرفراز خان کی کتاب،،ریڈیو زندہ رہے گا۔۔۔کی تعارفی تقریب

0
1324

ریڈیو زندہ رہے گا
یہ نام ہے میری اس کتاب کا جس کی تقریب پذیرائی اج ریڈیو پاکستان ملتان کے سیمینار روم میں منعقد ہوئی اس تقریب کا اہتمام اکادمی ادبیات پاکستان اور ریڈیو پاکستان ملتان کے اشتراک سے ہوا اس تقریب کا انعقاد اکادمی ادبیات پاکستان ملتان کے ناظم جناب اظہر سلیم مجوکہ اور اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان ملتان جناب جعفر بلوچ صاحب نے مشترکہ طور پر کیا۔
اس تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر طارق انصاری سابق وائس چانسلر بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے کی جبکہ سابق کمشنر انکم ٹیکس اور وفاقی ٹیکس محتسب خواجہ سلیم رضا آصف مہمان خصوصی تھے ان کے ساتھ ہی سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلیجنس سی بی ار جناب محمد اکرم خان اور جناب خالد بخاری صاحب سابق جج مہمان اعزاز تھے اس تقریب میں علم و ادب سیاست و صحافت فن اور فنکار سے محبت کرنے والی شخصیات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس تقریب میں جن شخصیات نے اظہار خیال کیا اس میں شامل ہیں جناب شاکر حسین شاکر جناب قمر رضا شہزاد۔محترمہ عنبرین بلوچ،محترمہ نسرین فرید ،محترمہ سحر سیال جناب نور الامین کا خاکوانی،شیخ سلیم ناز،ڈاکٹر مقبول گیلانی،ریڈیو کے بہت دیرینہ لسنر جناب ابراہیم شہزاد سہو،ڈاکٹر خالد اقبال،ان کے علاوہ بی بی سی سے تعلق رکھنے والے ممتاز براڈ کاسٹر جناب صفدر ہمدانی اور پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی صاحب نے اپنے وائس میسج کے ذریعے اظہار خیال کیا ۔
جناب صفدر ہمدانی صاحب پاکستان براڈکاسٹنگ اکیڈمی اسلام آباد میں زیر تربیت پروڈیوسرز کو ابلاغیات کے اسرار و رموز پڑھاتے رہے ہیں اپ نے تجویز پیش کی کہ اس کتاب کو پاکستان براڈکاسٹنگ اکیڈمی اور ایم اے صحافت کے نصاب میں شامل ہونا چاہیے کیونکہ اس میں اتنی ٹیکنیکل معلومات اور اتنا تدریسی مواد موجود ہے جو ریڈیو کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے نئے براڈکاسٹرز اور پروڈیوسرز کے لیئے بہت ضروری ہے
ریڈیو زندہ رہے گا یہ کتاب تین حصوں پر مشتمل ہے جو کہ تقریبا 500 صفحات پر محیط ہے پہلے حصے میں میں نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے اپنے تجربات کو شیئر کیا ہے دوسرے حصے میں میں نے ریڈیو پاکستان سے وابستگی کے عرصے میں ،اپنے پروگرام” دکھ سکھ سانجھے” کے ذریعے سرانجام دیئے جانے والی سماجی خدمات جس میں “ریڈیو بلڈ بینک” ریڈیو بک بینک” کے علاوہ منشیات کے عادی افراد کے لیے پروگرام” مجھے سکون چاہیے” اور گمشدہ ہستیوں کی تلاش کا پروگرام” اے زندگی کہاں ہے” کے ذریعےجو تجربات و مشاہدات کیے ان کا اظہار ہے اور اس کتاب کے تیسرے حصے میں ریڈیو کو درپیش مسائل کا احاطہ کرتے ہوئے اس کی بہتری کے لیے تجاویز پیش کی ہیں اور یہ کتاب ایک ہینڈ بک کے طور پر بھی ان لوگوں کے لیے بہت مفید ہے جو ریڈیو کو سیکھنا چاہتے ہیں جو براڈکاسٹنگ کا شوق رکھتے ہیں اور براڈکاسٹنگ کے ذریعے اپنی آمدنی میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں ان لوگوں کے لیے عملی طور پر کیا کرنا چاہیے اس کتاب میں سب کچھ بتایا گیا ہے
اس کتاب کی اشاعت برطانیہ میں ایمیزون کے پلیٹ فارم سے کی گئی وہاں اس قیمت بہت زیادہ ہے اس لیئے مقامی طور پر بھی چھاپنے کا اہتمام کر رہا ہوں سر دست یہ کتاب PDF کی صورت میں اپنے قارئین تک پہنچانے کا اہتمام کیا ہے اگر آپ پڑھنا چاہیں تو وٹس اپ نمبر 0333 5343695 923335343695+میسج کیجیئے کتاب آپ تک پنہچ جائے گی ۔
آخر میں دنیا بھر میں پھیلے ہوئےاپنے ناغر افغان قبیلے سے وابستہ عظیم ہستیوں، اپنےافراد خانہ کے علاوہ ،پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد عزمی پروفیسر منیر رزمی اوراپنے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ کہنا چاہوں گا کہ میری زندگی میں جن جن شخصیات سے میرا واسطہ رہا ان کا کسی نہ کسی انداز میں تذکرہ اس کتاب میں موجود ہے ہو سکتا ہے کہ بہت سے نام میرے ذہن سے محو ہو گئے ہوں لیکن ان کی یادیں اج بھی میرے دل و دماغ میں زندہ ہیں مجھے امید ہے کہ یہ کتاب ریڈیو کی دنیا اور براڈکاسٹنگ کے حوالے سے آنے والی نسلوں کے لیے مثل راہ ثابت ہوگی۔
اللہ میری اس کاوش کو قبول و منظور فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرفرازخان Sarfraz Khan

SHARE

LEAVE A REPLY