مئی14 کو پنجاب میں انتخابات کروانے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ 31 اگست کو اپیل کی سماعت کرے گا۔
فریقین کو جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ کا حصہ ہوں گے۔












