امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
ٹرمپ نےاپنے اس بیان میں شمالی کوریا کو دنیا کے لیے خطرہ بھی قرار دیا۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ سلامتی کونسل شام میں ہونے والے حالیہ کیمیائی حملوں کا جواب دینے میں بھی ناکام رہی ہے۔












