امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو ختم کرنے کے بجائے اس کے نفاذ کو یقینی بنائے۔

ایوان کی اس کمیٹی کے ری پبلکن چیئرمین اَیڈ رَوئس نے ایران سے متعلق ایک سماعت کے بعد کہا کہ اس معاہدے میں کچھ خامیاں بھی ہیں، لیکن امریکا کو اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہیے۔ سینیٹر رَوئس نے کہا کہ اس بارے میں واشنگٹن کو اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY